انقلابی کمیونسٹ پارٹی پیش کرتی ہے

کمیونسٹ
فیسٹیولز 2026

ہمت نہ ہارو! انقلابی کمیونزم کے پرچم تلے لڑو!

7 شہر  |  لیکچرز · شاعری · موسیقی  |  جلد آ رہا ہے

ابھی کیوں؟

غیر معمولی حالات، انقلابی حالات

یورپ سے ایشیا تک، جنریشن زی بغاوت کی لہروں کے ذریعے موجودہ نظام پر اپنے عدم اعتماد اور گہری نفرت کا اظہار کر رہی ہے۔ دنیا بھر کی حکومتوں کے پاس نوجوان نسل کو دینے کے لیے جنگوں، مہنگائی، بے روزگاری اور ماحولیاتی بحرانوں کے سوا کچھ نہیں۔ حکمران طبقات کی ترجیحات اور سرمایہ دارانہ نظام کی غیر انسانیت اس نسل پر روز بروز واضح ہوتی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان احتجاجی تحریکوں کے ذریعے میدانِ عمل میں اتر رہے ہیں اور اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔

ایسے واقعات غیر معمولی حالات میں رونما ہوتے ہیں، اور یہ غیر معمولی حالات انقلابی حالات ہیں۔ ایسے ہی ادوار میں انقلابی نظریات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، کیونکہ موجودہ نظام کو اکھاڑ پھینکنے اور ایک نیا، انسانی سماج تعمیر کرنے کے لیے انقلابی نظریات سے زیادہ طاقتور کوئی قوت نہیں۔

انقلابی نظریے کے بغیر کوئی انقلابی تحریک نہیں ہو سکتی۔

— ولادیمیر لینن

اور وہ انقلابی نظریہ کمیونزم ہے۔

پاکستان کی صورتحال باقی دنیا سے مختلف نہیں۔ پاکستان کے محنت کش انتہائی بدترین معاشی اور سماجی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ پاکستان کی جنریشن زی بھی دنیا بھر کے نوجوانوں کی احتجاجی تحریکوں کو قریب سے دیکھ رہی ہے اور ان کی جدوجہد سے اسباق حاصل کر رہی ہے۔ جلد یا بدیر پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر حصوں جیسی، بلکہ ان سے بھی بڑی انقلابی تحریکیں ابھریں گی۔

اسی لیے انقلابی کمیونسٹ پارٹی پاکستان کے سات شہروں میں کمیونسٹ فیسٹیولز منعقد کر رہی ہے۔ ان فیسٹیولز کے ذریعے ہمارا مقصد کمیونزم کے انقلابی نظریات کو ملک بھر کی جنریشن زی تک پہنچانا اور نوجوانوں کو انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے پلیٹ فارم پر ان نظریات کے گرد منظم کرنا ہے۔

ہم ان تمام نوجوانوں کو، جو پاکستان کے حکمران طبقات کے استحصال اور جبر سے تنگ آ چکے ہیں، دعوت دیتے ہیں کہ وہ کمیونسٹ فیسٹیولز میں شامل ہوں اور ایک نئی اور بہتر دنیا کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔

ہمارے نظریات

محنت کش طبقے کے استاد

یہ فیسٹیولز مارکس، اینگلز، لینن اور ٹراٹسکی کے نظریات پر مبنی ہیں — ایسے نظریات جو دنیا کی وضاحت کرتے ہیں اور اسے بدلنے کا راستہ دکھاتے ہیں۔

کارل مارکس

1818–1883
فلسفی، ماہرِ معاشیات اور انقلابی۔ اینگلز کے ساتھ مل کر کمیونسٹ مینی فیسٹو لکھا اور سرمایہ میں بے نقاب کیا کہ سرمایہ داری محنت کش طبقے کی محنت پر کیسے پلتی ہے۔

فریڈرک اینگلز

1820–1895
مارکس کے عمر بھر کے ساتھی اور سائنسی سوشلزم کے شریک بانی۔ سوشلزم: یوٹوپیائی اور سائنسی اور خاندان، ذاتی ملکیت اور ریاست کا آغاز کے مصنف۔

ولادیمیر لینن

1870–1924
بالشویک پارٹی اور 1917 کے اکتوبر انقلاب کے رہنما — تاریخ میں پہلی بار محنت کش طبقے نے اقتدار حاصل کیا اور اسے برقرار رکھا۔

لیون ٹراٹسکی

1879–1940
اکتوبر کی سرکشی کے منتظم اور سرخ فوج کے بانی۔ انہوں نے سٹالنزم کے خلاف لینن کے نظریات کا دفاع کیا اور مسلسل انقلاب کا نظریہ پیش کیا۔

فیسٹیول

انقلاب کے نظریات، شاعری اور موسیقی

سیاسی نشستیں

مارکسی نظریے، سرمایہ داری کے بحران، سامراج اور پاکستان میں طبقاتی جدوجہد پر لیکچرز اور کھلی بحث۔ ہر نشست کے آخر میں سوال و جواب اور بحث ہوگی۔

انقلابی شاعری

فیض احمد فیض، حبیب جالب اور عوامی شعرا کی روایت میں مزاحمتی مشاعرہ — نوجوان شعرا کے لیے کھلا اسٹیج بھی۔

انقلابی موسیقی

اردو، پنجابی، سندھی، سرائیکی، پشتو اور بلوچی میں انقلابی گیتوں کی لائیو پرفارمنس — اس نسل کی آواز جو ہار ماننے سے انکاری ہے۔

کتابیں اور ساتھی

اردو اور انگریزی میں مارکسی کلاسیکس، پارٹی اخبار، اور اپنے شہر میں منظم کمیونسٹوں سے ملنے کا موقع۔

جلد آ رہا ہے

سات شہر۔ ایک جدوجہد۔

کراچی

تاریخ: جلد اعلان کیا جائے گا
مقام: جلد اعلان کیا جائے گا

کراچی کے لیے رجسٹر کریں ←

لاہور

تاریخ: جلد اعلان کیا جائے گا
مقام: جلد اعلان کیا جائے گا

لاہور کے لیے رجسٹر کریں ←

اسلام آباد

تاریخ: جلد اعلان کیا جائے گا
مقام: جلد اعلان کیا جائے گا

اسلام آباد کے لیے رجسٹر کریں ←

فیصل آباد

تاریخ: جلد اعلان کیا جائے گا
مقام: جلد اعلان کیا جائے گا

فیصل آباد کے لیے رجسٹر کریں ←

حیدرآباد

تاریخ: جلد اعلان کیا جائے گا
مقام: جلد اعلان کیا جائے گا

حیدرآباد کے لیے رجسٹر کریں ←

قصور

تاریخ: جلد اعلان کیا جائے گا
مقام: جلد اعلان کیا جائے گا

قصور کے لیے رجسٹر کریں ←

ڈیرہ غازی خان

تاریخ: جلد اعلان کیا جائے گا
مقام: جلد اعلان کیا جائے گا

ڈیرہ غازی خان کے لیے رجسٹر کریں ←

آپ کا شہر؟

دیگر شہروں میں بھی سیمینارز، اسٹڈی سرکلز اور اوپن مائیک نشستیں منعقد کی جا رہی ہیں۔ رجسٹر کریں اور ہمیں بتائیں آپ کہاں ہیں۔

دوسرے شہر سے رجسٹر کریں ←

پڑھیں

marxist.com اور communist.pk سے تازہ مضامین

marxist.com · 10 Nov 2026

The great scam that brought down Paraguay’s economic ‘miracle’

Overnight, almost half of Paraguay’s population lost access to their bank accounts. The ensuing wave of protests swept away President Santiago Peña,…

marxist.com · 10 Nov 2026

‘Harlan County, USA’ at 50: American class war caught on film

‘Harlan County, USA’ gives a first hand look at a powerful chapter in the history of the class struggle in the United…

communist.pk · 10 Nov 2026

بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا خاتمہ نامنظور! عوامی اداروں کی نجکاری اور بندش کی پالیسی مسترد کرتے ہیں!

|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی، بلوچستان| انقلابی کمیونسٹ پارٹی بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کو ختم کرنے، اس کی خودمختار حیثیت تبدیل کرنے…

communist.pk · 9 Nov 2026

جنگ جي سوال تي ڪميونسٽن جو موقف

(تحریر: آفتاب اشرف، ترجمو: مزمل عمر) پورھيت طبقي جو ڪو به وطن نه هوندو آهي. (ڪميونٽسٽ ميني فيسٽو)اصل دشمن گهر ۾ ئي…

marxist.com · 9 Nov 2026

The role of China and Russia in Myanmar

The Chinese ruling class does not have the bloody history of western imperialism. But in its own ‘backyard’, China is being pushed…

marxist.com · 9 Nov 2026

Pakistani state cracks down on Awami Action Committee in Kashmir

The Pakistani state has attacked the peaceful Rawalakot sit-in in Pakistan-administered Kashmir. We publish a statement by the RCI in Pakistan condemning…

ہمت نہ ہارو! لڑو!

اپنے شہر میں کمیونسٹ فیسٹیول کے لیے رجسٹر کریں اور ایک نئی اور بہتر دنیا کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔

سوالات

عام سوالات

ہر وہ شخص جو اس نظام سے تنگ آ چکا ہے — طلبہ، نوجوان مزدور، بے روزگار نوجوان، ہر وہ جو دنیا کو بدلنے کے لیے اسے سمجھنا چاہتا ہے۔
نہیں۔ نشستیں نئے لوگوں اور تجربہ کار ساتھیوں دونوں کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔ اپنے سوالات کے ساتھ آئیں۔
ہر شہر کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان اس ویب سائٹ اور ہمارے سوشل میڈیا پر کیا جائے گا۔ ابھی رجسٹر کریں، ہم تفصیلات براہِ راست آپ کو بھیجیں گے۔
جی ہاں! رجسٹریشن فارم میں ”دیگر“ منتخب کریں اور اپنے شہر کا نام لکھیں۔ ہم بہت سے دوسرے شہروں میں سیمینارز، اسٹڈی سرکلز اور اوپن مائیک نشستیں منعقد کر رہے ہیں۔
رجسٹریشن فارم میں ”ہاں“ یا ”شاید“ منتخب کریں، یا ہمیں واٹس ایپ پر 0319-8401917 پر پیغام بھیجیں۔ آپ کے علاقے کا کوئی ساتھی آپ سے رابطہ کرے گا۔